5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
محکمہ جاتی پلیئرز کو پسند کے کلب سے کھیلنے کی اجازت ہوگی،فٹبال فیڈریشن
جنگ نیوز -
کراچی … پاکستان فٹبال فیڈریشن نے محکمہ جاتی کھلاڑی کو اپنے پسند کے کلب سے کھیلنے کی اجازت دے دی تاکہ وہ اپنی کلب کو مضبوط کرنے میں اپنا رول ادا کرسکے۔ اس فیصلے کی رو سے محمد بن یونس ( کے پی ٹی ) چاہے تو بلوچ یونین کلب کی جانب سے اور فاروق شاہ (این بی پی) بھی اپنے پرائمری کلب نیشنل شاہین کی جانب سے کھیل سکیں گے۔ یہ کھلاڑی پر منحصر ہو گا کہ وہ اپنے محکمہ کے ساتھ کونسی کلب کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہے۔ البتہ پاکستان پریمئر لیگ اور پی ایف ایف لیگ سے رجسٹرڈ شدہ کھلاڑی اضلاعی لیگ یا ایف اے کپ نہیں کھیل سکتا۔انہوں نے پا کستان فٹبال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صا لح حیات کی کوشوں کوسراہا جن کی خواہش پر کلب کلچر کو مضبوط کیا جارہا ہے اور جب تمام کلبوں کا ڈیٹا بیس پی ایف ایف سیکریٹیڑیٹ میں ہوگا اور ایک کھلاڑی ایک محکمہ اور ایک کلب سے منسلک ہو گا تو کلبوں کی بے چینی کو دور کیا جائے گا اور کسی بھی پروٹیسٹ کو چند منٹوں میں حل کیا جائے گا۔ احمد یار نے مزید کہا کہ اضلائی سطح پر ٹرانسفر کھڑکی(Transfer Window) ہر سال یکم تا 30جون کھلے گی اور اس دوران کلب تا کلب 100روپے ٹرانسفر فیس ہوگی اور کلب مین نئے کھلاڑی کی شمولیت پر 50 روپے اور کلب میں بیرون کھلاڑی کی آمد پر500 روپے لگیں گے۔