5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ وارم اپ میچ:بھارت نے کمزور نیوزی لینڈ کو پچھاڑدیا
جنگ نیوز -
چنئی…بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل بدھ کو ہونے والے ایک اہم وارم اپ میچ میں میزبان بھارت نے کیویز کو 117سے ہرا کر کئی اہم ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،اور کہہ دیا ہے کہ گھر کا شیر اس بار انھیں ضرور پچھاڑے گا۔اس سے قبل ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم،چیپک میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو نہایت ہی سود مندرہا اور دھونی الیون نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 360رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،جس میں گوتم گھمبیر 89،ویرات کولی 59،کپتان دھونی 108اور سریش رائنا50قابل ذکر تھے، جواب میں کیوی الیون پیوش چاؤلہ2، اشیش نہڑا 2،یوراج سنگھ 2،ہربھجن سنگھ2اور آشوین ایک وکٹ کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور 43.1اوورز میں243رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر گپٹل 38،میک کولم 58،رائیڈر 32نمایاں بیٹسمین تھے۔