تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عراق کی جھوٹی رپورٹ پرپینٹا گون اور سی آئی اے وضاحت دیں،پاول

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . .. . .. . . سابق امریکی وزیر خا رجہ کولن پاؤل نے کہا ہے کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی جھوٹی رپورٹ دینے پر پینٹا گون اور سی آئی اے وضا حت پیش کریں ۔سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے پانچ فروری 2003 کو اقوام متحدہ میں کی جانے والی اپنی تاریخی تقریر میں انٹیلی جنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ عراق کے صدر صدام حسین کے پاس حیاتیاتی ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ ہے۔ یہ بات عراق کے کیمیکل انجینئیررافض احمدعلوان الجنابی کے ذریعے سے سامنے آئی تھی مگر بعد میں اسی انجینئیر نے اپنے بیان کوجھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ کرنا تھا۔ پاول کا کہنا ہے کہ ایسی جھوٹی رپورٹ دینے پر سی آئی اے اور ڈی آئی اے ڈیفنس انٹیلے جنس ایجنسی سے پوچھا جانا چاہیے کہ انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان کو ایک غلط رپورٹ کیوں فراہم کی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.