تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

راحت فتح علی خان آج ڈائرکٹوریٹ آف ریونیومیں پیش ہوں گے

جنگ نیوز -
نئی دہلی…پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان آج بھارتی ڈائرکٹوریٹ آف ریونیوانٹیلے جنس حکام کے سامنے پیش ہوں گے ۔ راحت فتح علی خان کو ایک لاکھ ڈالر سے زائد کرنسی لے جانے کے الزام میں اتوار کی شام نئی دلی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور پیر کی شام کو ان کا پاسپورٹ لے کر انھیں آج طلب کیا گیا تھا ۔بھارت کے ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلے جنس نے راحت فتح علی کیس سے متعلق بھارت کے5شہروں تک تفتیش کا دائرہ بڑھایا ہے جہاں راحت فتح علی خان نے شوز کیے تھے۔ ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو نے احمدآباد، راجکوٹ، ممبئی جے پور اور دلی میں بھی تفتیش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.