5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیموں کھائیے، بیماریوں کو دور بھگائیے
جنگ نیوز -
کراچی … تازہ تازہ لیموں صرف رس بھرا ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں بھری ہیں ڈھیر ساری خصوصیات بھی ،جس کی وجہ سے بیماریاں آپ سے دور بھاگتی ہیں۔ دو چمچے بادام کے تیل میں لیموں کے دو قطرے ملائیں،اور روئی کی مدد سے دن میں کئی بار زخم پر لگائیں،زخم جلد ٹھیک ہوجائے گا۔لیموں کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں،،اس میں موجود ایسڈسے جسم کی اضافی چربی گھل جاتی ہے۔روزانہ ناشتے سے پہلے ایک ایک چمچہ لیموں کاجوس اور اولیوو آئل پینے سے پتھری میں افاقہ ہوتا ہے۔کسی جانور کے کاٹے یا ڈسے ہوئے حصے پر روئی سے لیموں کا رس لگائیں،فائدہ ہوگا۔ایک گلاس گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے۔اسی طرح یورین انفیکشن ، ہائی بلڈ پریشر ، کھانسی ، قبض،اور درد میں بھی لیموں جادوئی اثر دکھاتا ہے۔