تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملازمت پیشہ ماؤں کے بچے زیادہ بیمار ہوتے ہیں ، تحقیق

جنگ نیوز -
لندن…حال ہی میں لندن میں ہونیوالی ایک ریسرچ نے دنیا بھر کی ماؤں کو تشویش میں مبتلا کردیا جس کے مطابق ملازمت کرنیوالی ماؤں کے بچے، دوسرے بچوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ بیمار ہوتے ہیں۔یہ ریسرچ اسکول جانیوالے نوے ہزار بچوں پر کی گئی جس کے نتائج ملازمت پیشہ ماؤں کیلئے لمحہ فکرہیں ۔نتائج کے مطابق ایسے بچے جن کی مائیں انہیں گھر پر چھوڑ کر نوکری کرنے جاتی ہیں،وہ دمہ ، ہڈی ٹوٹنے اور فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اسپتال کے چکر لگاتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ نگرانی کی کمی ہے۔بچوں کی صحت سے متعلق یہ ریسرچ بیس سال تک جاری رہی۔تحقیقی بتاتی ہیں کہ اگرچہ ملازمت پیشہ مائیں کئی باتوں میں گھریلو ماؤں سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتی ہیں اور اپنی ملازمت اور گھر دونوں سنبھالتی ہیں،لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ان ماؤں کے بچے صحت کے معاملہ میں خطرے میں ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.