5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جھنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
جھنگ…جھنگ کے قریب ایک کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایک کار میں سوار 4 افراد ملتان سے مانسہرہ جا رہے تھے۔ جب وہ جھنگ روڈ ڈولی شہید کے قریب پہنچے تو کار تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں سوارچاروں افراد گل خان،پرویز،نعمان اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہلاک ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ہلاک ہونے والوں میں گل خان کا تعلق راولپنڈی،پرویز اور نعمان کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔