تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معیشت میں بہتری کیلئے کرپشن کاخاتمہ ضروری ہے،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری کے لئے سیاسی استحکام، کرپشن کے خاتمے اور امن و امان میں بہتری کی ضرورت ہے۔ وہ رائے ونڈ میں بزنس کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفت گو کر رہے تھے۔ وفد میں میاں محمد منشا، عبدالرزاق داؤد، علی حبیب اور منیر کمال شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار اور خواجہ آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاروباری حلقوں کی ضروریات کا تحفظ ملک میں سرمایہ کاری لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کو اشیا ضروریہ کی سستے داموں فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دس نکاتی ایجنڈا معیشت کی بہتری اورعوام کوفوری ریلیف دینے کے لئے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.