5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعظم نے کنٹریکٹ پر تعینات 9افسران کو فارغ کر دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کنٹریکٹ پر تعینات 9افسران کو فارغ کر دیا ہے۔ فارغ کئے گئے افسران میں ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد، آئی جی سندھ صلاح الدین بابر خٹک ، ڈپٹی ڈائرکٹر آئی بی عامر شہزاد، ڈی آئی جی میجر(ر)خرم گلزار، ڈی آئی جی نادر حسین کھوسو، ڈی ڈی آئی بی اصغر محمود، ڈی آئی جی لاڑکانہ دین محمد بلوچ اور ڈی آئی جی گلگت فرمان علی شامل ہیں۔