5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈکامعاملہ دیت سے حل کرلیاجائے،چودھری شجاعت کی تجویز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ریمنڈڈیوس کے مسئلہ کو ممکنہ طور پر شرعی دیت سے حل کردینے کی تجویز پیش کی ہے۔ چودھری شجاعت نے اسلام آباد میں صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ مقتولین کے ورثا اگر رضا مند ہوں تو دیت کی ادائیگی سے ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے کوحل کیاجاسکتاہے۔ پنجاب حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کو اچھی طرح ہینڈل نہیں کیاہے ، جس کی وجہ سے یہ بڑھ گیا۔