5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گلائیڈنگ کے شوقین افراد کے لیے محفوظ گلائیڈرزمتعارف
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…گلائیڈنگ کرنا ایک انتہائی خطرناک شوق ہے جسے اپناتے ہوئے ماہر و مشتاق افراد بھی اکثر ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتے ہیں۔تاہم اب مارکیٹ میں Street Flyerنامی سائیکل سے منسلک ایسا لٹکتا ہوا گلائیڈر متعارف کروادیا گیا ہے جسے گلائیڈنگ کرنے والا شخص خود چلاتا ہے۔اس گلائیڈنگ مشین پر گلائیڈر مکمل طور پر ہوا میں جھولتا نظر نہیں آتا بلکہ اسکی گلائیڈنگ بیلٹس سائیکل میں جُڑی ہوئی ہوتی ہیں۔