تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گھی ،کوکنگ آئل کی بڑھتی قیمتوں کی تحقیقات کی جائیں گی، مسابقتی کمیشن

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسابقتی کمیشن نے ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کافیصلہ کیاہے۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ، کمیشن نے ملک میں بڑھتی ہوئی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے اسلام آباد اور کراچی میں پاکستان و بناسپتی مینوفیکچرز ایسویشن کے دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔ کمیشن کو شک ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ باہمی اشتراک داری سے مقابلے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہے کیونکہ کوکنگ آئل اور گھی بنانے کی فیکٹریاں اپنی پیداوارسے50فیصدسے بھی کم چل رہی ہیں،مختلف برانڈ کی قیمتوں میں ایک ہی وقت میں اضافہ مختلف ایسوسی ایشنز اور یونین کی باہمی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.