تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا،یمن،بحرین میں مظاہروں میں شدت،62افراد ہلاک

جنگ نیوز -
منامہ/طرابلس/صنعاء…لیبیا، یمن اوربحرین میں حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔لیبیامیں پچاس ، یمن میں چاراوربحرین میں آٹھ افراد اب تک اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔امریکی صدرباراک اوباما نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ کوٹیلے فون کیا اورمظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔بحرین کے دارالحکومت مناما میں جمعرات کو فوج کی فائرنگ سے چارمظاہرین جاں بحق ہوئے جمعے کے روزان کے جلوس جنازہ سے لوٹنے والوں پر فوج نے ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی جس سے مزید چار افرادہلاک ہو گئے اس طرح اہلکاروں کے ہاتھوں مارے گئے افراد کی تعداد 8ہوگئی ہے۔ امریکی صدرباراک اوباما نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلے فون پررابطہ کیا اورمظاہرین پرتشدد کی مذمت کی ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے ک مطابق صدراوباما نے شاہ حمد سے بحرین کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا اورسیاسی اصلاحات اورتحمل کامظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔لیبیا کے تین شہروں میں چارروزسے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران اب تک 50افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ دوپولیس اہلکاروں کومظاہرین نے پھانسی دے دی ۔لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھیالیس تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ حکام نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ ان سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ادھر یمن میں صدرصالح کے خلاف مظاہرے نویں روز میں داخل ہوگئے ہیں۔دارالحکومت صنعا اورعدن میں مظاہرین نے صدرصالح کے بتیس سالہ دورکے خاتمے کے لیے ان سے استعفے کامطالبہ کیا۔عدن میں پولیس کی فائرنگ سے4افرادجاں بحق ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.