5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کپاس کی پیداوار میں تقریباً9 اعشاریہ30 فیصد کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی … کپاس کی پیداوار میں تقریباً9 اعشاریہ30 فیصد کی کمی ہوئی اور یہ تقریباً ایک کروڑ13 لاکھ81 ہزار بیلز پر آگئیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں76لاکھ ستائس ہزار بیلز کی پیداوار ہوئی جو فروری2010 میں نو اعشاریہ تیس فیصد کی کمی پر دیکھی گئی تھی،جبکہ سندھ کی فصل10 اعشاریہ79 فیصد کمی کے ساتھ سینتیس لاکھ54 ہزار پر رہیں ۔ٹیکسٹائل ملز نے ٹوٹل ایک کروڑ37 لاکھ9ہزار بیلز کی خریداری کیں ۔اس عرصے کے دوران برآمد کنندگان نے چار لاکھ96 ہزار تین سو تیس بیلز کی خریداری کی ۔