5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راحت فتح علی نے جرمانہ ادا کردیا، وطن واپس آنے کی اجازت
جنگ نیوز -
نئی دلی…پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس آفس میں اپنے اوپر عائد جرمانہ ادا کردیا ہے،جس کے بعد وہ وطن روانہ ہوسکیں گے۔نئی دہلی میں پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان اوران کے منیجرپرپندرہ پندرہ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ جس پر راحت فتح علی خان بھارتی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس آفس میں جرمانہ ادا کردیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ان کی رقم بھی واپس کردی گئی ہے ۔ نئی دہلی میں موجود راحت فتح علی پرفیمااورکسٹم ایکٹ کے تحت فردجرم عائد کی گئی ہے۔ جبکہ ان کے شوز کے آرگنائزر چتریش شری واستو پربھی فردجرم عائد کی گئی ہے ۔ ان کی گرفتاری کے لیے ممبئی میں دومقامات پرچھاپے مارے گئے اور اس دوران پچاس لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔