تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ْْقذافی مبارک کی طرح نہیں ،فوج اور عوام ساتھ ہیں،سیف قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس. . . . . . . . صدر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ معمر قذافی مصری صدر حسنی مبارک کی طرح نہیں ،فوج اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔قوم سے خطاب میں سیف الاسلام قذافی کا کہنا تھا کہ لیبیا کے مظاہروں میں غیر ملکی ملوث ہیں۔بن غازی میں مشتعل افراد نے بیرکو ں پر حملے کیے ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کی غلطی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں ،بن غازی میں 84 افراد ہلاک ہوئے، میڈیا میں ہلاکتیں بڑھا چڑھا کر بیان کی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج مظاہرین پرتشددنہیں کر رہی بلکہ بیرکوں کی حفاظت کر رہی ہے ،علیحدگی پسند عناصربحران پیدا کرکے قومی اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ہلاکتوں پر مظاہرین کا مشتعل ہونا شہریوں کا حق ہے،تیونس اور مصر کے مقابلے میں لیبیا کی صورت حال مختلف ہے ،سیف قذافی کا کہنا تھا کہ قبائلی ڈھانچے کی وجہ سے لیبیا میں خانہ جنگی کا اندیشہ ہے،حالات یہی رہے تو یورپی اور امریکی لیبیا پر قبضہ کر لیں گے۔مغربی ممالک کے لوگ لیبیا کے شہریوں کو اکسارہے ہیں،دنیا کو لیبیا میں بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لیبیا میں سیاسی اصلاحات کے لیے کانگریس کا اجلاس آج ہوگا،تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، نوجوانوں کو قرضے دیے جائیں گے جبکہ لیبیا کی فوج مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔دوسری جانب لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق لیبیا میں پر تشدد مظاہروں میں 233 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.