5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہالی وڈ باکس آفس، نئی تھرلر فلم ’اَن نون ‘پہلے نمبر پر آگئی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…وارنر برادرز کی نئی تھرلر فلم UNKNOWN سب سے اوپر آگئی ہے۔نئی ہالی وڈ تھرلر UNKNOWN کی کہانی حادثے کے نتیجے میں یاد داشت کھونے والے ڈاکٹر کی ہے۔اداکار LIAM NEESON Yنے اس ڈاکٹر کا کردار کیا ہے جو ایک حادثے کے بعداپنا ماضی بھول جاتا ہے یہاں سے اس کی زندگی سے سکون بھی غائب ہوتاہے۔ڈاکٹر کو اپنی شناخت کی تلاش ہے۔اور اس تلاش کی راہ میں آنے والی مشکلات نے فلم کی کہانی بہت دلچسپ بنادی ہے۔۔UNKNOWN نے ریلیز کے دو دن میں امریکی باکس آفس پر دو کروڑ اسی لاکھ ڈالرز کا بزنس کیاہے۔