تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور : سفارتی استثنیٰ سے متعلق قانون پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سفارت کاروں کے استثنیٰ سے متعلق قانون کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔لاہور ہائی کورٹ میں سفارتکاروں کے استثنیٰ کے بارے میں 1972 کے قانون کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری نے ریمنڈ ڈیوس کے استثنیٰ کے بارے میں وضاحت کے لئے سابق وزیر خارجہشاہ محمود قریشی کو طلب کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا تو سابق وزیر خارجہ کو طلب کرنے پر غور کریں گے۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ دنیا میں کوئی قانون سفارت کاروں کو قتل کرنے کا لائسنس نہیں دیتا۔ فاضل عدالت نے درخواست کی سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.