5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نیوزی لینڈ کے ساحل پرآجانیوالی وہیل مچھلیاں کو واپس دھکیل دیا گیا
جنگ نیوز -
ولنگٹن …نیوزی لینڈ کے ایک ساحل پر آنیوالی وہیل کے جھنڈکو دوبارہ سمندر میں دھکیل دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے ساحل میسن بے پر آجانیوالی سیکڑوں وہیل کو آبی حیات کے تحفظ کے اہلکاروں نے دوبارہ پانی میں دھکیل دیا۔یہ مچھلیاں کم پانی کے باعث ساحل پر آگئی تھیں اور دوبارہ گہرے پانی میں جانا ان کے لیے دشوار ہورہا تھا۔ان وہیل کو مکمل ڈیٹا لینے کے بعد دوبارہ پانی میں چھوڑا گیا ہے۔