5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عدلیہ کی بحالی پرعوام جیت گئے ،صدر زرداری ہارگئے،نوازشریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ بحالی تحریک میں عوام کی جیت ہوئی اور زرداری ہار گئے،عدلیہ کی بحالی جیسا انقلاب ہر ادارے میں برپا کریں گے۔وہ لاہور میں مسلم لیگ ن راولپنڈی اور اسلام آباد کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کے سابق ضلع ناظم راجہ جاوید اخلاص بھی موجود تھے۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ادارے بن گئے تو پاکستان قیامت تک محفوظ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مشرف کی خود ساختہ جلاوطنی پرخوش نہیں۔ مشرف اپنے جرائم کے خوف سے پاکستان سے بھاگا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف کے چلے جانے کے بعد ہر شعبے میں بہتری آنی چاہئے تھی۔ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں سے غربت ، بے روزگاری، کرپشن اور پسماندگی میں اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ غلط کام کرنے پر ان کا محاسبہ بھی کیا جائے۔