تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاساہلز ماربل پراجیکٹ کا افتتاح

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . . آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاسا ہلز ماربل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کاسا ہلز پراجیکٹ کے سلسلے میں تعاون کرنے پر مقامی افراد اور صوبائی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے صوبے کے استحکام اور تعمیر و ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ کاسا ہلزماربل پراجیکٹ پر کام قبائل کے درمیان تنازعات کے باعث کئی سال سے رکا ہوا تھا۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر پاک فوج نے مقامی قبائل کے درمیان تصفیہ کرایا اور جولائی 2010 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اب یہ منصوبہ مقامی قبائل،صوبائی حکومت اور پاکستان آرمی کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی چلائے گی۔ معاہدے کے تحت پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی علی زئی قبائل کے درمیان منصفانہ طور پر تقسیم کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.