تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملکی برآمدات میں22 اعشاریہ چھ فیصد اضافہ دیکھا گیا، ادارہ فروغ تجارت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مالی سال کے سات ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں 22 اعشاریہ چھ فی صد اضافہ دیکھا گیا ہے، ادارہ برائے فروغ تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران پاکستان نے 13 ارب 22 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 10 ارب78 کروڑ ڈالر کی سطح پر تھیں۔ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات تقریبا26 فی صد بڑھ کر 7 ارب45 کروڑ ڈالر رہیں،دیگر مصنوعات کی برآمدات2 ارب 15 کروڑ ڈالر، غذائی اجناس 2 ارب3 کروڑ ڈالرجبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم65 کروڑ ڈالررہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.