تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزیراعظم کے نام پر اربوں کا فراڈ کرنیوالے شخص کیخلاف تحقیقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے نے وزیراعظم پاکستان اوران کے بیٹے کا نام استعمال کرنے اور سیلزٹیکس ریفنڈ کی مد میں اربوں روپے وصول کرنیوالے شخص اور کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی۔فیڈرل انوسٹی گیشن اتھارٹی کو اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ عاطف سلمان ہاشمی نامی شخص اپنے آپ کو وزیراعظم پاکستان کا پڑوسی اور ان کے بیٹے کا دوست بتاتا ہے۔ اس شخص نے دس کمپنیاں سیلزٹیکس میں رجسٹر کرائی ہیں اور اربوں روپے کا جعلی ریفنڈ وصول کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے جس میں سیلزٹیکس کا عملہ اور افسران پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہیں اور ریجنل ٹیکس آفس سے ان کمپنیوں کو دئیے جانے والے ریفنڈ چیکس سمیت تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.