تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان میں جمہوریت کیلئے میں برطانیہ کامثالی کردار ہے،شہبازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…برطانوی حکمران جماعت کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی نے رائے ونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی ہے ۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ میں برطانیہ کامثالی کردار ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لاہور میں دفترقائم کیاجارہاہے جس سے وہاں مقیم پاکستانیوں کو اپنے مسائل کے حل میں مددملے گی۔ان کاکہناتھاکہ برطانیہ نے پاکستانی عوام کی ہرسطح پر مدد کی ہے ۔سعیدہ وارثی کاکہناتھاکہ پاکستان کیلئے ان کے دل میں درد ہے،اس کی معیشت اورسکیورٹی کی صورتحال میں بہتری برطانیہ کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ کا شفاف نظام ہے اور عوام کو انصاف مل رہا ہے۔سعیدہ وارثی نے بتایا کہ شریف برادران سے ملاقات میں کشمیر پر بات نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.