5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور میں نو جوان کو کچلنے والے بھی سی آئی اے کے کنٹریکٹ افسر تھے ،رپورٹ
جنگ نیوز -
لاہور ... غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ریمنڈ کی مدد کو گاڑی میں آنے اور ایک نو جوان کو کچلنے والے دو امریکی بھی سی آئی اے کے کنٹریکٹ افسر تھے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا پہنچنے والے یہ دونوں افراد لاہور کے امریکی قونصلیٹ میں ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ ہی رہتے تھے،اور تینوں سی آئی اے افسر ایک ہی اسائمنٹ پر کام کر رہے تھے۔ تاہم سی آئی اے نے معاملے پر بیان دینے سے انکار کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں امریکی شہریوں نے امریکی قونصلیٹ لاہور کی گاڑی استعمال کی اور گاڑی ون وے پر چلا ئی ۔