تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیاسی رہنماؤں کے قتل کیخلاف مکران ڈویژن میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

جنگ نیوز -
مکران…اورماڑہ سے دو لاپتہ بلوچ سیاسی رہنماؤں کی لاشیں ملنے پر گوادر، تربت اور پنجگور سمیت مکران ڈویژن کے تمام علاقوں میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی جارہی ہے ۔بلوچ ری پبلکن پارٹی کے ماسٹر رحمان عارف اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے محبوب واڈیلہ کی لاشیں گذشتہ روز گوادر کے علاقے اورماڑہ سے ملی تھیں ۔ ان کے قتل پر دونوں جماعتوں نے ہڑتال کی کال دی تھی جس پر آج مکران ڈویژن کے تمام علاقوں میں کاروباری ادارے اور مارکیٹیں بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک کم ہے ۔ اساتذہ تنظیموں کی اپیل پر یوم سوگ منایا جارہا ہے اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ۔کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فرنٹیر کورکی بھاری نفری ان علاقوں میں تعینات کی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.