تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ناران اور گلیات میں برفباری، شاہراہ کاغان 23روز سے بند

جنگ نیوز -
مانسہرہ…لوئر دیر میں بارش کے سبب مکان کی چھت گرنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ مانسہرہ کی وادی ناران میں اب تک8 فٹ برف پڑچکی ہے اور شاہراہ کاغان23 روز سے بند ہے ۔لوئر دیر اور گردنواح میں کل سے بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ نواحی گاؤں رائنی میں بارش کی وجہ سے خستہ حال مکان کی چھت گرگئی جس سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ضلع مانسہرہ کے بالائی علاقوں کاغان، ناران اور بٹہ کنڈی میں کل رات بارش اور برفباری ہوئی ۔ اس سیزن کے دوران اب تک ناران میں8فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور شاہراہ کاغان پچھلے23 روز سے بند ہے ۔ایبٹ آبادشہر اور گردونواح میں رات بھر تیز بارش کے بعد موسم ابرآلود ہے۔ گلیات میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔بلوچستان کے شمالی علاقوں چمن ، پشین ، زیارت ، کان مہتر زئی اور دیگر مقامات پر گزشتہ روز موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سرد ہوائیں چلنی شروع ہوگئی ہیں ۔ مختلف علاقوں میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔گلگت بلتستان کے علاقوں اسکردو ، گانچھے ، گلگت ، ہنزہ نگر اور استور میں موسم ابر آلود ہے اور سردی بڑھ گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.