5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مظاہرین نشے کے عادی ہیں، ا مریکا اور القاعدہ انھیں اکسارہے ہیں، قذافی
جنگ نیوز -
تریپولی…لیبیا کی خراب صورتحال کے باعث زاویہ شہر میں جھڑپوں کے دوران10افرادہلاک ہوگئے،لیبیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں بھی صورتحال کشیدہ ہے۔ادھر لیبیا کے صدر معمرقذافی نے ٹیلی ویژن پر ٹیلی فونک خطاب میں کہا ہے کہ میرے خلاف مہم میں امریکااورغیرملکی ہاتھ ہے، ایمن الظواہری لوگوں کومیرے خلاف اکسانے کیلیے پیسہ خرچ کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ عدالت جائے ،اسامہ بن لادن لوگوں کو گمراہ کر ر ہے ہیں ۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ لیبیا میں احتجاج کرنیوالے مظاہرین نشے کے عادی ہیں ،صدر قذافی نے مزید کہا کہ القاعدہ لیبیامیں اسلامی ریاست قائم کرناچاہتی ہے،میں اب صاحب اقتدارنہیں،امریکا،عراق،افغانستان اورپاکستان میں اسلیے ہے تاکہ القاعدہ سے لڑاجائے،معمر قذافی نے اس موقع پر والدین سے کہا کہ وہ بچوں کوکہیں کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔