تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سائیٹ ایریا کی صورت حال میں بہتری لائی جائیگی، ذولفقار مرزا

جنگ نیوز -
کراچی…صوبائی وزیر داخلہذولفقار مرزا کا کہنا ہے کہ سائیٹ انڈسٹریل ایریا میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری لائی جائے گی۔جبکہ صنعت کار آئندہ7 روز ان اقدامات کے نتائج کے منتظر رہیں ۔سندھ کے صوبائی وزیر داخلہذولفقار مرزا نے سائیٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں تاجروں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں صنعت کار کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی سب سے بڑی ذمہ داری پولیس اور اس کے بعد سیاسی جماعتوں پر ہے، جبکہ شہر میں پر امن ماحول کے فروغکیلئے ا یم کیو ایم اور اے این پی حکومت کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سائیٹ صنعتی علاقے میں پولیس تھانوں کی نفری دگنی کی جارہی اور پولیس اہلکار کو موٹر بائیک بھی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر صنعت و پیداوار کے صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگااور ساز گار ماحولکیلئیاپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.