5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پاکستان کیساتھ رابطے میں ہیں ،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں ،سفارتی استثنا کے معاملے پر سمجھوتا نہیں کر سکتے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو ویانا کنونشن کے تحت استثنا حاصل ہے، اور سفارتی استثنا کے معاملے پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ریمنڈ ڈیوس کو بطور سفارت کارقبول کیا تھا۔اوراسی حیثیت میں وہاں مقیم تھا۔