تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اوباما اورسرکوزی نے لیبیا میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال بندکرنیکامطالبہ

جنگ نیوز -
پیرس ... امریکی صدرباراک اوباما اورفرانسیسی صدرنکولس سرکوزی نے لیبیا میں مظاہرین پر فوجی طاقت کے استعمال کوفوری بندکرنے کامطالبہ کیاہے۔فرانسیسی ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدراوباما اورصدرسرکوزی کے درمیان ٹیلے فونک رابطہ ہوا جس میں لیبیاکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے لیبیا کی لیڈرشپ کی جانب سے مظاہرین کودھمکی اوروحشیانہ کارروائیوں کانشانہ بنانے کی مذمت کی اورشہریوں کے خلاف فورسزکے استعمال کو فوری طورپربند کرنے کامطالبہ کیا۔صدرنکولس سرکوزی نے کہا کہ وہ لیبیا کے مسئلے پرسلامتی کونسل کا ایک اورہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.