تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میہڑ : متاثرین سیلاب کے خیموں میں آتشزدگی ،4 سالہ بچی ہلاک

جنگ نیوز -
میہڑ : متاثرین سیلاب کے خیموں میں آتشزدگی ،4 سالہ بچی ہلاک

میہڑ…ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں قائم متاثرین سیلاب کے خیموں میں آگ لگنے کے باعث4 سالہ بچی جھلس کر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میہڑ میں گاؤں ڈتوچانڈیوں کے علاقے کاچھو میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجہ خیموں میں جلنے والی موم بتیاں بتائی جاتی ہیں۔ آگ میں جھلس کر 4 سالہ بچی ریحانہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم پولیس پارٹی اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا ہے۔ آگ کی لپیٹ میں آکر متاثرین سیلاب کے دوخیمے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.