5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی نیوکلیئر پلانٹ تباہ کرنیکا مبینہ منصوبہ بنانیوالا سعودی نوجوان گرفتار
جنگ نیوز -
ڈیلس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو ہلاک کرنے اور امریکی نیوکلیئر پلانٹ کو تباہ کرنیکا مبینہ منصوبہ بنانے والابیس سالہ سعودی نوجوان خالد علی الداوری کو ریاست ٹیکساس سے گرفتار کرلیا گیا ۔جسے کل ڈیلس کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بیس سالہ سعودی نوجوان خالد علی ایم الداوری جو کہ اکتوبر 2008میں اسٹوڈنٹ ویزا پر ریاض سے امریکا آیا تھا۔اور یہاں کیمیکل انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا تھا کو ایف بی آئی نے بم بنانے اور سابق امریکی صدر کی رہائشگاہ اور نیوکلیئر پلانٹس کو تباہ کرنے کے الزام میں اس کے اپارٹمنٹ واقع لو بیک ٹیکساس سے گرفتار کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ملزم نے نارتھ کیرلینا کے شہربرلنگسٹن میں ایک کمیکل کمپنی سے نائٹروجن اور فاسفورس کی خریداری کی تھی جس پر کمپنی نے اس کی اطلاع ایف بی آئی کو دیدی۔خفیہ اہلکاروں نے ملزم کی چھان بین کی اور اس کے ذاتی ای میل سے خود کو کی گئی ایک ای میل کا پتہ چلایا ۔جس میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اور نیوکلیئر پلانٹ کے ایڈریس درج تھے جس سے یہ اندازہ لگایا گیا کہ ملزم یہاں پر حملوں کا منصوبہ رکھتا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم کھلونوں میں بم نصب کرکے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔جس کل پچیس فروری کو ڈیلس کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔جہاں پر فردجرم عائد کی جائے گی۔