5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر کیویز کے خلاف فیلڈنگ
جنگ نیوز -
ناگپور…کرکٹ ورلڈکپ کے8ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے بظاہر گذشتہ روز ناگپور میں ہونے والی بارش اور تاحال ابر آلود موسم سے بظاہر آسٹریلیا نے فائدہ اٹھانے کیلئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ایک ہی خطے میں ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کی روایات اورماحول میں کافی یکسانیت ہے،جبکہ کرکٹ کے میدان پربھی دونوں ممالک میں کافی قربت ہے،لیکن کھیل کے معیار میں زمین آسمان کا فرق ہے،آسٹریلوی ٹیم ورلڈنمبرون ہے تو نیوزی لینڈ اس سے کافی پیچھے ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم پچھلے دس میچز میں آٹھ مرتبہ جیتی ہے تو کیویز دس میں سے تین ہی میچ جیت سکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان 123ایک روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں84میں آسٹریلیا کو فتح ملی،بھارتی سرزمین پردونوں ٹیمیں آٹھویں مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے،اس سے پہلے کھیلے گئے تمام سات میچ آسٹریلیا نے جیتے۔البتہ آسٹریلیا کو تجربہ کاراورباصلاحیت کھلاڑیوں کاساتھ حاصل ہے تو کیویز کے پاس بھی صلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑیوں کی کمی نہیں ۔ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے پہلا میچ زمبابوے کوشکست دی جبکہ نیوزی لینڈ نے کینیا کو زیرکیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ناگپور میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نوبجے شروع ہوگا جو جیو سوپر پربراہ راست دیکھا جا سکے گا۔آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کاکہناہے کہ ان کی ٹیم مسلسل فتوحات کاسفرجاری رکھے گی۔نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل ویٹوری کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم مثبت کرکٹ کھیلے گی،آسٹریلیا کے خلاف فتح سے ان کامورال بلند ہوسکتاہے۔یاد رہے کہ آج دوسرا میچ بنگلادیش اورآئرلینڈ کے درمیان ڈھاکا میں کھیلاجائے گا،یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔