تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع مانسہرہ میں مسلسل بارشوں اور بارفباری کے باعث شاہراہ کاغان گزشتہ 24 روز سے بند ہے۔آزادکشمیر کے تمام بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری ہے،مختلف مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ۔ایبٹ آباد میں نتھیا گلی ، ہری پور اور گلیات کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بھی بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔مانسہرہ اور کوہستان کے مختلف رات بھر موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری رہا۔ مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ کاغان گزشتہ 24 روز سے بدستور بند ہے۔ چارسدہ میں گزشتہ روز دن بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔کرک شہر اور گردونواح میں پانچ روز بعد موسلادھار بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.