تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لنزے لوہن پر چوری کا الزام، عدالت کی جیل بھیجنے کی دھمکی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…ہالی وڈاداکارہ لنزے لوہان کے برے دن ابھی ختم نہیں ہوئے۔امریکی عدالت نے چوری کے الزام میں ضمانت پر رہا اداکارہ کو مقررہ وقت تک معاملات طے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایسا نہ ہوا تو انہیں پھر جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔اپنی حرکتوں کی وجہ سے مشکلات میں گھر ی لنزے لوہن پرلاس اینجلس کی جیولری شاپ سے ڈھائی ہزار ڈالرز مالیت کا نیکلس چوری کرنے کا الزام ہے۔عینی شاہد نے لوہان کو اسٹور میں وہی ہارپہنے ہوئے بھی دیکھا ہے جس کی وڈیو اور تصاویر بھی موجود ہیں۔اداکارہ ان دنوں چالیس ہزار ڈالر کی ضمانت پر آزاد ہیں تاہم امریکی عدالت نے انہیں دس مارچ تک کی مہلت دی ہے کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرلیں کہ معاملات طے کریں گی یا پھر جیل میں قید کی مدت پوری کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.