5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخوپورہ، بسنت کیخلاف کریک ڈاوٴن،15افراد گرفتار
جنگ نیوز -
شیخوپورہ…شیخوپورہ میں بسنت نائٹ کے دوران پولیس کریک ڈاؤن میں پندرہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ بسنت مناتے ہوئے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے۔شیخوپورہ میں پابندی کے باوجود کئی علاقوں میں بسنت نائٹ منائی گئی۔ بسنت نائٹ کے دوران ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بسنت مناتے ہوئے 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔