تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

’کرنل قذافی نے سیکولر یہودی۔فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش کی‘

جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس سے جاری کردہ امریکا کی خفیہ سفارتی دستاویزات میں لیبیا کے حوالے سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ کرنل معمر القذافی نے ایک سیکیولر یہودی۔فلسطینی ریاست کے قیام کیلئیحمایت سمیٹنے کی کوشش کی۔ اسی کیبل میں ایک اور انکشاف کیا گیا ہے کہ سیاسی و اقتصادی اصلاحات پر قذافی کے بیٹے سیف السلام کے خطاب سے سابق مصری حسنی مبارک چراغ پا ہوگئے تھے۔اگست دو ہزار چھ میں طرابلس سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے کے مطابق اس وقت امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ٹام لینٹوس کے دورے لیبیا کے موقع پر کرنل معمر القذافی نے ملاقات میں کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ایک ایسی یہودی و فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جو سیکیولر ہو۔ اسی مراسلے میں امریکی سفیر نے اس وقت معمر القذافی کے بیٹے سیف السلام کی جانب سے سیاسی و اقتصادی اصلاحات کیلئے دیے جانے والے خطاب کا بھی ذکر کیا جس پر امریکی کانگریس کے رکن ٹام لینٹوس نے انھیں مبارکباد دی تاہم سیف السلام نے بتایا کہ سیاسی اور اقتصادی سطح پر اصلاحات کا ان کا خطاب مصری صدر حسنی مبارک کو چراغ پا کرگیا۔ سیف السلام نے بتایا کہ حسنی مبارک نے ان کے والد معمر القذافی سے ٹیلے فون کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیف السلام کچھ زیادہ ہی تبدیلی اور کچھ زیادہ ہی آزادی دینے کی بات کررہے ہیں۔ حسنی مبارک نے یہ بھی انتباہ دیا کہ لیبیا کو تبدیلی کے معاملے پر زیادہ قدامت پسند ہونا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.