تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کینیڈا :357 افراد کا سیب کا منفرد استعما ل کر کے عالمی ریکارڈ قائم

جنگ نیوز -
مونٹریال…سی ایم ڈی…دنیا بھر میں سیب کی افادیت کے باعث اسے وافر مقدار میں کھایا جاتا ہے لیکن کینیڈا میں ایک ایسی تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں 357 افراد نے ایک ساتھ سیب کو منہ میں پکڑا لیکن کھانے کے لئے نہیں صرف کھیل کیلئے۔ اس منفرد مقابلے میں شرکاء کو ہاتھ کا استعما ل کیے بغیر پانی سے بھرے برتن میں تیرتے سیب کو کم سے کم وقت میں منہ سے پکڑ کر باہر نکالنا تھا ۔اس مقابلے میں ایک شخص نے 32سیکنڈز میں 10سیب منہ میں پکڑ کر باہر نکالے اور اس مقابلے کا فاتح قرار پایا۔ 357 افرادکا اس نوعیت کے مقابلے میں شمولیت کے باعث اس کھیل کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.