5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایپل نے آ ئی پیڈ 2 اگلے ہفتے لا نچ کر نے کا اعلا ن کر دیا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…ٹیکنا لو جی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والے آ ئی پیڈ کا نیا ورژن جلد ہی منظر ِ عام پرآ ئے گا ۔مشہور ٹیکنا لو جی کمپنی ایپل نے آ ئی پیڈ 2 اگلے ہفتے لانچ کرنے کا با ضا بطہ اعلا ن کر دیا ہے ۔آئی پیڈ 2 کی ظا ہری شکل آ ئی پیڈ 1 سے بہت الگ نہیں ہو گی تاہم اس میں کئی ایسی نئی خصو صیا ت شامل کی گئی ہیں جو آئی پیڈ کے مدّاحو ں کی دلچسپی کا با عث ہو نگی ۔واضح رہے کہ آ ئی پیڈ 2 کو دو ما رچ کو امریکی شہر سا ن فرانسسکو میں پیش کیا جا ئے گا ۔