تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیاآگ و خون کی لپیٹ میں ،الزاویہ میں بمباری،23مظاہرین ہلاک

جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیا میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں چھڑپوں میں شدت آگئی ہے۔ مظاہرین پر حملوں میں مزیدتئیس افرادموت کی نیند سوگئے۔بدترین صورتحال پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج پھر ہورہاہے۔امریکا اورفرانس نے لیبیا کی حکومت سے احتجاج کرنیوالوں پرفوجی طاقت کے استعمال کوفوری روکنے کامطالبہ کر دیا۔لیبیا میں بن غازی سے شروع ہونیوالی بغاوت کی لہر نے طرابلس اورالزاویہ سمیت پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صدر معمرقذافی کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے سے برسرپیکارہیں۔ سادہ لباس پولیس اہلکار بھی مظاہرین پر حملے کررہے ہیں، ہرطرف آگ اورخون ہے۔الزاویہ میں مظاہرین پربمباری کرکے تیئس افرادکو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیاجبکہ حکومت مخالف مظاہرین نے کئی شہروں پرکنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ان حالات میں بیالیس برسوں سے اقتدارکے مزے لوٹنے والے کرنل قذافی نے اپنے اعمال کو اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے کھاتے میں ڈال کرمغربی ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔لیبیا کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اورہنگامی اجلاس آج ہورہاہے جس میں لیبیا کے بحران،صدرقذافی کی جانب سے مظاہرین پرکریک ڈاؤن روکنے کے مطالبے کومستردکرنے کے معاملے اوران پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات پر غورہوگا۔امریکی صدرباراک اوباما اورفرانسیسی صدرنکولس سرکوزی نے بھی لیبیا میں مظاہرین پر فوجی طاقت کے استعمال کوفوری بندکرنے کامطالبہ کیاہے۔ صدراوباما اورصدرسرکوزی کے درمیان ٹیلے فونک رابطہ ہوا جس میں لیبیاکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے لیبیا کی لیڈرشپ کی جانب سے مظاہرین کودھمکی اوروحشیانہ کارروائیوں کانشانہ بنانے کی مذمت کی اورشہریوں کیخلاف فورسزکے استعمال کو فوری طورپربند کرنے کامطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.