تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مغربی ممالک کا معاشی و صنعتی نظام تباہ کردو،ایمن الظواہری

جنگ نیوز -
دبئی …القاعدہ نے تازہ پیغام میں اپنے پیروکاروں کومغربی ملکوں پرنئے حملے کرنے کی ترغیب دی ہے۔القاعدہ کے دوسرے بڑے رہنما ایمن الظواہری نے پینتیس منٹ کے اپنے آڈیوپیغام میں انتہاپسندوں کو مغرب پر نئے حملے کرنے کی ترغیب دی ہے۔اپنے پیغام میں القاعدہ رہنما کاکہنا ہے کہ اگروہ مغربی صلیبی حملہ آوروں جیسے مہلک ہتھیاربنانے کی اہلیت نہیں رکھتے توان کی معیشت اور صنعتی نظام کوتباہ کرسکتے ہیں۔ان کی قوت کا خاتمہ کرکے انھیں اس بے مقصد لڑائی سے بھاگنے پرمجبورکرسکتے ہیں۔الظواہری نے مجاہدین سے کہا کہ وہ لازمی طورپر نئے راستے تلاش کردیں ۔ ایسے راستے جومغرب کے ذہنوں کو کبھی دوبارہ ابھرنے نہ دیں، جیسے نائن الیون میں جہازوں کو طاقتور ہتھیارکے طورپر استعمال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.