5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر نے پیپلزپارٹی پنجاب کے وزرا کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف زرداری نے پنجاب حکومت میں شامل اپنی جماعت کے وزرا کا غیرمعمولی اجلاس آج ایوان صدر میں طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی اتحادی حکومت میں شامل پیپلز پارٹی کے وزرا کو آج دوپہر ایوان صدر آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ ایوان صدر کے اس اجلاس میں صوبے میں مسلم لیگ ن کے ساتھ پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے مستقبل اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہی مسلم لیگ ن کے ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کی اتحادی حکومت سے متعلق کسی بھی فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کے صوبائی وزرا اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔