5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جولین اسانج کی حوالگی سے کچھ لینا دینا نہیں، امریکا
جنگ نیوز -
کراچی…امریکا نے واضح کردیا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کے معاملے سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جولین اسانج کو سوئیڈن حوالے کرنے کا معاملہ برطانیہ اور سوئیڈن کے درمیان ہے۔ امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے برعکس کوئی بھی دعویٰ غلط ہوگا۔ جولین اسانج کے وکلاء کو خدشہ ہے کہ سوئیڈن کی قیادت امریکی حکومت کے طلب کرنے پر جولین اسانج کو اس کے حوالے کردیگی جہاں اس کے خلاف جاسوسی سے متعلق مقدمات میں سزائے موت دی جاسکتی ہے۔