تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فاسٹ بولر محمد عامر نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کردی

جنگ نیوز -
لاہور…اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا شکار ہونے و الے فاسٹ بولر محمد عامر نے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کردی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے وکیل شاہد کریم کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلے کیخلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت کو اپنی اپیل بھجوادی ہے جو کل تک عدالت کو مل جائیگی۔ عامر کا کہنا تھا کہ اُن کا یہ کیس بھی شاہد کریم ہی لڑیں گے، پچھلے سال28 اگست کو پاکستانی کرکٹرز محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ کیخلاف اسپاٹ فکسنگ الزامات سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ٹریبونل کے ذریعے ان کھلاڑیوں کے کیس کی سماعت کی جس کا فیصلہ پانچ فروری کو دوحا میں ٹریبونل کے سربراہ مائیکل بیلوف نے سنایا تھا، اب اس فیصلے کے خلاف سب سے پہلے محمد عامر نے کھیلوں کی ثالثی عدالت کا رخ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.