تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا بحران پر نیٹو نیآج اتحادی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جنگ نیوز -
گوڈولو…نیٹو نے لیبیا کے مسئلے پر آج اتحادی ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ہنگری کے شہر گوڈولو میں یورپی یونین کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے قبل نیٹو چیف اینڈرز فوغ راسموسن نے ٹوئٹر کے ذریعے رکن ممالک کو لکھا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو نیٹو رابطہ کار یا مجاز قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کوتیار ہے،ان کا کہنا تھا کہ لیبیا میں صورتحال شدید باعث تشویش ہے، ادھر پیرس میں فرانس اور برطانیہ نے اقوام متحدہ سے لیبیا پرپابندی لگانے کا مطالبہ کردیا، فرانسیسی وزیر خارجہ فرانسیسی وزیر خارجہ مشیل ایلیٹ میری نے کہا ہے کہ لیبیا پر اسلحے کے استعمال کی مکمل پابندی عائد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.