تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب سے زبردستی نکالا گیا تو قانونی راستہ اختیار کرینگے، فردوس عاشق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی خود پنجاب حکومت سے الگ نہیں ہوگی اوراگراسے زبردستی نکالاگیا تو قانونی راستہ اختیارکرینگے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہرمیڈیاسے بات چیت میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ یونی فکیشن بلاک کی مدد سے پنجاب میں حکومت سازی کا عمل آئینی و اخلاقی اصولوں کیخلاف ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگرپنجاب میں نمبرگیم شروع ہوتی ہے توپیپلزپارٹی اس کاحصہ بننے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھے گی اوراس سے بہتراپوزیشن کون کرسکتاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایاکہ وزیر اعظم نے ن لیگ کے رہنماؤں کو ملکی حالات کے بارے آگاہ کیا ہے۔ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، تصادم کاراستہ اختیارنہیں کرناچاہئے۔ ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کے آج کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں ردعمل ظاہرکریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.