5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورہائیکورٹ:رحمن ملک سزا معافی کیسکیسماعت لارجربینچ کریگا
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر داخلہ رحمان ملک کی سزا معاف کرنے کے صدارتی اقدام کیخلاف کیس کی آئندہ سماعت مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں لارجر بینچ کریگا۔ عدالت کے روبرو دائر درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ رحمن ملک کو احتساب عدالت کی طرف سے عدم حاضری پر قید کی سزا سنائی گئی۔ اعلیٰ عدالتوں نے فیصلے کیخلاف تمام اپیلیں مسترد کر دیں،تاہم صدر آصف زرداری نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کئے بغیر اپنے آئینی اختیارات استعمال کرکے رحمن ملک کی سزا معاف کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر زرداری نے ایسا کر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر داخلہ رحمان ملک کی سزا معاف کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔