تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کویت سے 50فیصد درآمدی ڈیزل کو گرانٹ میں بدلنے کی درخواست کی جائیگی

جنگ نیوز -
کویت سٹی...صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے میں کویتی حکومت سے50 فیصد درآمدی ڈیزل کو گرانٹ میں بدل نے اوردرآمدی تیل کی ادئیگیوں کیلئے مہلت کو نوے دن تک بڑھانے کیلئے درخواست کرینگے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کویت کی حکومت سے پاکستان کو تیل کی ادائیگی کیلئے حاصل کریڈٹ سہولت کے معاہدے کو ایک سال سے بڑھاکر دو سال کرنے کا مطالبہ بھی کرینگے۔ یہ معاہدہ اس سال دسمبر میں ختم ہو رہا ہے۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری کی جانب سے کویتی حکومت سے50 فیصد درآمدی ڈیزل کو امداد میں منتقل کرنے کیلئے بھی بات کی جائیگی۔ پاکستان، کویت سے سالانہ تقریباً2 ارب ارب ڈالرمالیت کا ڈیزل خریدتاہے اور اگر کویتی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی 50 فی صد درآمد کو امداد میں منتقل کردیا جاتا ہے تو اس مد میں ادا کی جانیوالی رقم م نصف ہو جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.