تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

استور اور چترال میں شدید برفباری،لواری ٹنل بند،آمدوروفت معطل

جنگ نیوز -
چترال...استور اور چترال میں دو دن سے برفباری جاری ہے ۔شدید برفباری کی وجہ سے لواری ٹنل کو بند کردیاگیا ہے۔کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چترال شہر اور گردنواح میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے ۔ دو روز سے جاری برفباری کی وجہ سے لواری ٹنل کو رات سے بند کردیاگیا ہے۔ بالائی چترال اور گرم چشمہ کے راستے بھی بند ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔استورشہر اور بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری جاری ہے۔ مسلسل برفباری کی وجہ سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں اور علاقے میں اشیائے خوردنوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں اسکردو، گلگت، ہنزہ نگر اور غذر میں موسم ابر آلود ہے ۔غذر کے بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی ہے۔وادی سوات میں حالیہ برف باری کے بعد بحرین اور کالام کے درمیان پیدل راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔لکی مروت اور گردنواح میں بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مظفر آباد اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش ہو رہی ہے جس سے سردی بڑھ گئی ہے۔وادی نیلم میں کیل کے مقام پر رات بھر برفباری ہوئی جس سے اب تک دو فٹ پڑچکی ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن ،پشین ،زیارت ،کان مہتر زئی سمیت مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ہے ،کہیں کہیں ہلکی بارش ہے جس سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.